پاکستان ٹیم کے تربیتی کیمپ میں مزید تین بولرز شامل
پاکستان ٹیم کے تربیتی کیمپ میں مزید تین نوجوان بولرز کو شامل کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے پنڈی میں ہونے والے تربیتی کیمپ میں تین بولرز ثمین گل، علی شفیق اور محمد علی کو شامل کرلیا ہے۔
یہ تینوں بولرز کیمپ کے اختتام تک رہیں گے۔
فاسٹ بولر شاہنواز دھانی بولنگ کے لیے فٹ نہیں ہیں لہذا انہیں ری ہیب کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم، سرفراز احمد اور عثمان قادر کو آج پریکٹس کے بعد امام الحق کی شادی میں شرکت کی اجازت بھی دے دی ہے تاہم تینوں کرکٹرز کل کیمپ میں پریکٹس کے لیے موجود ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کو آسٹریلیا میں 14 دسمبر 2023 سے 7 جنوری 2024 تک تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
