
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کرسمس کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے کرسمس کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریب میں چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی ذکاء اشرف سمیت آفیشلز اور مسیحی ملازمین نے شرکت کی۔
اس موقع پر ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ آج ہم یہاں کرسمس کے دن کو منانے کے لیےاکٹھے ہوئے ہیں۔میں اس خوشیوں بھرے دن کے موقع پر پاکستان اور دنیا بھر کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ آپ لوگ پاکستان کرکٹ بورڈ کا حصہ ہیں۔ آپ پاکستان کرکٹ کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں اور اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ بھی آپ کی خوشیوں میں برابر کا شریک ہے۔
ذکاء اشرف نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آپ کی محنت کو سراہتا ہے اور ہر قسم کے تعاون کے لیے آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آپ اور آپ کی فیملیز اس تہوار کو خوشیوں سے منا رہے ہیں۔ میں آپ سب کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکرتا ہوں۔
Celebrating togetherness! Here's a glance at the Christmas celebrations at Gaddafi Stadium with Chairman PCB Management Committee Mr Zaka Ashraf in attendance. pic.twitter.com/5S686MkBSG
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 25, 2023
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News