
پاکستان ویمنز ٹیم نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دینے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی
پاکستان ویمنز ٹیم نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دینے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق کوئنز ٹاؤن میں کھیلے گئے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز کے خلاف ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 6 رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔
تاہم ابتدائی دو میچز میں پاکستان ٹیم فتح حاصل کرکے سیریز میں پہلے ہی ناقابل شکست تھی اور سیریز 1-2 سے پاکستان کے نام رہی۔
پاکستان نے پہلا میچ سات وکٹوں سے اور دوسرا میچ دس رنز سے جیت کر نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم ہونے کا منفرد اعزاز حاصل کیا۔
Advertisement🏆 WINNERS 🏆
A memorable series win over New Zealand! Congratulations, team 👏#NZWvPAKW | #BackOurGirls pic.twitter.com/9mQ7gu8UiR
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 9, 2023
پاکستان ویمنز اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کی ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔
ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 12 دسمبر کو کوئنز ٹاؤن میں کھیلا جائے گا جبکہ بقیہ دو میچز 15 اور 18 دسمبر کو کرائسٹ چرچ میں ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News