
بی بی ایل میں پلیئر آف دی میچ زمان خان کا انٹرویو دینے سے انکار
آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں جہاں دنیا بھر کے کھلاڑی ایکشن میں ہیں وہیں پاکستانی کھلاڑی بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کررہے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو بی بی ایل کی پروڈکٹ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔وہ انٹرنیشنل ڈیبیو سے پہلے بی بی ایل کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرکے مشہور ہوئے تھے۔
This guy just keeps bowling unbelievably good yorkers!
How good is Zaman Khan 👏 #BBL13 pic.twitter.com/gPc6oia6C4
Advertisement— KFC Big Bash League (@BBL) December 23, 2023
ان کے علاوہ دلبر حسین، شاداب خان، اسامہ میر اور عماد وسیم سمیت کئی کھلاڑی بی بی ایل میں کھیل چکے ہیں۔
رواں سیزن میں سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کرنے والے زمان خان بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور اب تک 6 وکٹیں حاصل کرکے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والوں کی فہرست میں مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں۔
"That is brilliant!" 🙌
AdvertisementGlenn Maxwell falls to a ripping yorker from Zaman Khan! #BBL13 pic.twitter.com/rEPuIgTbge
— KFC Big Bash League (@BBL) December 23, 2023
آج کھیلے گئے میلبرن اسٹارز کے خلاف میچ میں زمان خان کو 24 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Great to have Zaman Khan in #BBL13 🇵🇰@KFCAustralia #POTM pic.twitter.com/xR0DOdQoxX
Advertisement— KFC Big Bash League (@BBL) December 23, 2023
ساتھی کھلاڑی کی جانب سے انہیں ان کا پلیئر آف دی میچ کا سووینئر دے کر ازراہ مذاق انٹرویو دینے کا پوچھا جس پر دونوں قہقہہ لگاکر ہنس پڑے۔
"Interview?"
"No!"Zaman Khan 😂 #BBL13 pic.twitter.com/klyvdyrDRI
Advertisement— KFC Big Bash League (@BBL) December 23, 2023
واضح رہے کہ زمان خان کا تعلق ایک پسماندہ اور غریب علاقے سے ہے جس کے باعث وہ زیادہ تعلیم حاصل نہ کرسکے ، یہی وجہ ہے کہ انہیں انگریزی بولنی نہیں آتی جس کی وجہ سے انہوں نے انٹرویو دینے سے انکار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News