نیتھن لیون کی ٹیسٹ کرکٹ میں 500 وکٹیں مکمل
آسٹریلوی اسپنر نیتھن لیون ٹیسٹ کرکٹ میں 500 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے آسٹریلوی اور مجموعی طور پر آٹھویں بولر بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق نیتھن لیون نے پاکستان کے خلاف پرتھ اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز کے دوران فہیم اشرف کی وکٹ حاصل کرکے 500 وکٹیں مکمل کیں۔
https://twitter.com/ICC/status/1736378471582924872
Welcome to the club, Nathan Lyon 🫡 pic.twitter.com/groUwxvC0R
Advertisement— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) December 17, 2023
نیتھن لیون نے کہا کہ یہ ایسی چیز ہے جس پر مجھے بہت فخر ہے ،ظاہر ہے کہ اس سفر میں بہت زیادہ محنت ہے اور اچھے دنوں کے مقابلے میں بہت زیادہ برے دن گزرے ہیں لیکن یہ بہت خاص ہے۔
🗣️ "It's something I'm very proud about … personally, to take 500, it's a bloody big milestone."
The man of the moment Nathan Lyon talks about his big day #AUSvPAK pic.twitter.com/vjTrOImqGb
Advertisement— 7Cricket (@7Cricket) December 17, 2023
اسپن لیجنڈ شین وارن (708) اور فاسٹ بولر گلین میک گرا (563) کے بعد نیتھن لیون آسٹریلیا کے تیسرے بولر ہیں جنہوں نے 500 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کیں۔
نیتھن لیون ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ (800) وکٹیں حاصل کرنے والے سری لنکن لیجنڈ مرلی دھرن کے بعد 500 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے آف اسپنر اور مجموعی طور پر چوتھے اسپنر ہیں۔
Nathan Lyon becomes only the 8th player to 500 Test wickets 👏 🇦🇺 pic.twitter.com/BN8qeOLbiY
Advertisement— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) December 17, 2023
آسٹریلوی کپتان پیٹ نے کمنز پریس کانفرنس کے دوران نیتھن لیون کو مخاطب کرکے کہا کہ میرے خیال میں آپ ابھی 40 سے 50 مزید ٹیسٹ میچز کھیل سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
