
پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان
آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ فائنل کے ہیرو ٹریوس ہیڈ کو آسٹریلیا کا دوبارہ ٹیسٹ نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے تاہم پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں کوئی خاص تبدیلی نہیں کی گئی۔
JUST IN: Travis Head reappointed Australia’s Test vice-captain as Pat Cummins names XI for the West Test #AUSvPAK
— cricket.com.au (@cricketcomau) December 13, 2023
اگست میں اوول کے میدان میں کھیلے گئے ایشیز فائنل کی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ ٹوڈ مرفی کی جگہ دوبارہ فٹ ہونے والے نیتھن لیون کی واپسی ہوئی ہے۔
گزشتہ ماہ آسٹریلیا کو آئی سی سی ورلڈ کپ جتوانے والے اہم تیز گیند باز پیٹ کمنز، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ پاکستانی بلے بازوں کا کڑا امتحان لیں گے۔
آسٹریلوی ٹیم:
ڈیوڈ وارنر،عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، ایلکس کیری، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز (کپتان)، نیتھن لیون، جوش ہیزل ووڈ
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 20 منٹ پر شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News