
باکسنگ ڈے ٹیسٹ: تھرڈ امپائر کے لفٹ میں پھنسنے کی وجہ سے کھیل میں تاخیر
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن میں جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ تھرڈ امپائر کے لفٹ میں پھنسنے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا۔
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں یہ غیر معمولی واقعہ اس وقت پیش آیا جب کھانے کے وقفے کے بعد کھلاڑی اور امپائرز میدان میں پہنچ گئے تاہم تھرڈ امپائر لفٹ میں پھنس جانے کے باعث اپنی جگہ پر نہ پہنچ سکے۔
تھرڈ امپائر کی غیر موجودگی میں کھیل کو شروع نہ کیا گیا اور ان کا انتظار کیا جانے لگا جو سات منٹ تک جاری رہا۔
The game is delayed because the third umpire … is stuck in the lift #AUSvPAK pic.twitter.com/eSuKyPQp56
Advertisement— cricket.com.au (@cricketcomau) December 28, 2023
بعد ازاں فورتھ امپائر فل گلیسپی باؤنڈری سے تھرڈ امپائر کے باکس میں بھاگ کر پہنچے تاکہ کھیل دوبارہ شروع ہو سکے ۔ کچھ دیر بعد رچرڈ النگ ورتھ بھی اپنی نشست پر پہنچ گئے۔
A wild Richard Illingworth appeared! #AUSvPAK pic.twitter.com/7Rsqci4whn
— cricket.com.au (@cricketcomau) December 28, 2023
کرکٹ آسٹریلیا اور ایم سی جی دونوں کی جانب سے اس عجیب و غریب تاخیر پر ہلکے پھلکے مزاحیہ انداز میں ردعمل کا اظہار کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News