
ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان ویمنز ٹیم نیوزی لینڈ کو وائٹ واش نہ کرسکی
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیوزی لینڈ کو وائٹ واش نہ کرسکی۔
تفصیلات کے مطابق کوئنز ٹاؤن میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز کے خلاف ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 6 رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو پاکستان ویمنز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔
سدرہ امین 43، منیبہ علی 27 اور کپتان ندا ڈار 25 رنز بناکر نمایاں رہیں۔
میزبان ٹیم کی طرف سے کپتان ایمیلیا کر نے 11 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایڈن کارسن نے 20 رنز دے کر2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
نیوزی لینڈ ویمنز نے 15 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر101 رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے کھیل روک دینا پڑا۔ بعد ازاں ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت نیوزی لینڈ کو فاتح قرار دے دیا گیا۔
No further play is possible in Queenstown 🌧️
New Zealand win the final T20I by six runs on DLS after scoring 101-2 in 15 overs. Pakistan take the series 2-1 🏏#NZWvPAKW | #BackOurGirls pic.twitter.com/XoUe4v2qeV
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 9, 2023
اس طرح تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی یہ سیریز پاکستان ویمنز نے 1-2 سے اپنے نام کی اور نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم ہونے کا منفرد اعزاز حاصل کیا۔
پاکستان ویمنز کی طرف سے سعدیہ اقبال اور نشرہ سندھو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس پلیئر آف دی میچ قرار پائیں جبکہ پاکستان کی فاطمہ ثناء نے پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کیا۔
Match-defining spells in the first two T20Is 👏@imfatimasana is named player of the series for bagging 6️⃣ wickets at 9.33 across the three games 🌟#NZWvPAKW | #BackOurGirls pic.twitter.com/2O30F8cQrJ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 9, 2023
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News