
باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان
پاکستان کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق پرتھ ٹیسٹ میں پاکستان کو چوتھے روز شکست دینے والی آسٹریلوی ٹیم ممکنہ طور پر میلبرن میں بھی برقرار رہے گی۔
کرکٹ آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں ایک کھلاڑی کی کمی ہے۔ فاسٹ بولر لانس مورس نے اسکواڈ سے باہر ہونے کے بعد بی بی ایل فرنچائز پرتھ اسکارچرز کو دوبارہ جوائن کرلیا ہے۔
JUST IN: Australia have trimmed their squad for the Boxing Day Test to 13.
AdvertisementDetails 👇 #AUSvPAK
— cricket.com.au (@cricketcomau) December 18, 2023
مورس کے اسکواڈ سے باہر ہونے کے علاوہ پرتھ ٹیسٹ کے 14 رکنی اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
اسکواڈ:
پیٹ کمنز(کپتان)، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، نیتھن لیون، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، ڈیوڈ وارنر
The squad for our favourite day on the cricket calendar is in! 🎉
Secure your Boxing Day Test tickets: https://t.co/kN6uQt6Vw9 pic.twitter.com/XzVApLNgKY
— Cricket Australia (@CricketAus) December 18, 2023
واضح رہے کہ پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 360 رنز سے فتح حاصل کرکے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کررکھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News