
پرتھ ٹیسٹ: پچ کی پہلی جھلک نے پاکستانی شائقین کو تشویش میں مبتلا کردیا
پرتھ ٹیسٹ کے لیے تیار کی جانے والی پچ کی پہلی جھلک نے پاکستانی مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کی پچ کی تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پچ پر گھاس موجود ہے جو بظاہر فاسٹ بولرز کے انتہائی سازگار لیکن بلے بازوں کے لیے کوئی ڈراؤنا خواب لگ رہی ہے۔
مداحوں نے تصویر کے رپلائی میں کہا کہ ایسی پچ دیکھ کر دل دھک دھک کررہا ہے۔ ایک مداح نے لکھا کہ ’آسٹریلیا ، یہ کیسا مذاق ہے‘۔
AdvertisementFIRST LOOK AT THE PERTH PITCH 👀
The curator promised changes for the Australia-Pakistan series opener, and it looks like he's delivered >> https://t.co/UOQ9XOHXNY pic.twitter.com/YJSS9IUpnY
— Fox Cricket (@FoxCricket) December 12, 2023
اسی طرح دیگر مداح بھی مذاق مذاق میں اپنی تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔
دوسری جانب پچ کیوریٹر آئزک میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ ایشین ٹیموں کے لیے پرتھ کی پچ پر ہمیشہ سے باؤنس رہتا ہے، اس پچ میں بولرز اور بیٹرز دونوں کے لیے بہت کچھ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پچ کی تیاری کچھ مختلف انداز میں کی گئی ہے تاہم لمبے فارمیٹ کے لیے یہ اچھی پچ ہے۔
آسٹریلوی ٹیم کے نائب کپتان اسٹیو اسمتھ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پچ میں باؤنس بھی ہوگا اور پیس بھی، پچ پر گھاس کی وجہ سے ابتداء میں سیم موومنٹ بھی ہوگی۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 14 دسمبر سے شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News