Advertisement
Advertisement
Advertisement

باکسنگ ڈے ٹیسٹ: بیٹنگ لائن پھر ناکام، پاکستان کو 79 رنز سے شکست

Now Reading:

باکسنگ ڈے ٹیسٹ: بیٹنگ لائن پھر ناکام، پاکستان کو 79 رنز سے شکست
باکسنگ ڈے ٹیسٹ

باکسنگ ڈے ٹیسٹ: بیٹنگ لائن پھر ناکام، پاکستان کو 79 رنز سے شکست

پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر بری طرح ناکام ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق میلبرن میں کھیلے جارہے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 79 رنز  سے شکست دے دی۔

پاکستانی ٹیم 317 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 237 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔کپتان شان مسعود 60 اور آغا سلمان 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔

 

بابر اعظم 41، محمد رضوان 35، سعود شکیل 24، امام الحق 12، عبداللہ شفیق 4 جبکہ عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی اور میر حمزہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے 5 ، مچل اسٹارک نے 4 اور جوش ہیزل ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 262 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی ۔مچل مارش 96، ایلکس کیری 53 اور اسٹیو اسمتھ 50 رنز بناکر نمایاں رہےتھے۔

Advertisement

پاکستان کی جانب سے میر حمزہ  اور شاہین شاہ آفریدی نے 4،4 جبکہ عامر جمال نے 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

آسٹریلوی ٹیم نے پہلی اننگز میں مارنس لبوشین (63) کی نصف سنچری کی بدولت 318 رنز بنائے تھے۔ ان کے علاوہ عثمان خواجہ 42 اور مچل مارش 41 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے 3، میر حمزہ  ،شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے 2،2 جبکہ آغا سلمان نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 264 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔عبداللہ شفیق 62 اور کپتان شان مسعود 54 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز نے 5 ، نیتھن لیون نے 4 اور جوش ہیزل ووڈ نے ایک حاصل کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر