 
                                                      بابر اعظم رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ففٹی بھی نہ بناسکے
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ففٹی بھی نہ بناسکے۔
تفصیلات کے مطابق رواں برس کے آخری ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں ایک اور دوسری اننگز میں 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
انہوں نے آخری بار بڑی اننگز دسمبر 2022 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلی تھی جس میں انہوں نے 161 رنز بنائے تھے۔
اس کے بعد سے وہ مسلسل ناکام ہیں اور 10 ٹیسٹ اننگز میں نصف سنچری بھی اسکور نہ کرسکے۔
AdvertisementNo Test fifty in 2023 for Babar Azam 👀 #AUSvPAK pic.twitter.com/3x12TAqZqC
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) December 29, 2023
ایک اچھے کھلاڑی پر یہ مشکل وقت کبھی بھی آسکتا ہے ۔ بھارت کے ویرات کوہلی بھی 2020 سے 2022 کی مدت کے دوران سنچری اسکور کرنے کے لیے جدوجہد کرتے رہے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 