Advertisement
Advertisement
Advertisement

حارث رؤف بغیر پیڈز پہنے بیٹنگ کرنے پہنچ گئے، اپنی حرکت پر خود بھی شرمندہ

Now Reading:

حارث رؤف بغیر پیڈز پہنے بیٹنگ کرنے پہنچ گئے، اپنی حرکت پر خود بھی شرمندہ
حارث رؤف

حارث رؤف بغیر پیڈز پہنے بیٹنگ کرنے پہنچ گئے، اپنی حرکت پر خود بھی شرمندہ

کرکٹ کے میدان میں کسی بلے باز کو آپ نے ہیلمٹ کے بغیر تو کھیلتے کبھی دیکھا  ہوگا لیکن بغیر پیڈز  کے بیٹنگ  کرتے نہیں دیکھا ہوگا۔

تاہم ایسا ایک انوکھا واقعہ آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز اور سڈنی تھنڈرز کے درمیان البری میں جاری  میچ کے دوران  پیش آیا۔

میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف بغیر پیڈز پہنے بیٹنگ کرنے پہنچ گئے جس پر وہ خود بھی  شرمندہ ہوئے۔

یہ غیر معمولی صورتحال ایسے پیدا ہوئی کہ اننگز کا آخری اوور  جب شروع ہوا تو 6 کھلاڑی آؤٹ  تھے لہٰذا حارث رؤف سمجھے کہ ان کے بیٹنگ کرنے کی نوبت نہیں آئے گی اور وہ پیشگی تیار نہیں ہوئے۔

لیکن غیر معمولی طور پر لگاتار تین وکٹیں گرجانے سے ایسی صورتحال پیدا ہوئی کہ حارث روف کو کریز پر جانا پڑا تاہم وہ ٹائم آؤٹ ہونے سے بچنے کے لیے بغیر حفاظتی کٹ پہنے ہی میدان میں چلے گئے۔

Advertisement

انہوں نے گلوز اور ہیلمٹ تو ساتھ لے لیا تاہم وہ پیڈز پہن کر نہیں گئے اور امپائر نے بھی انہیں اجازت دے دی کیونکہ وہ نان اسٹرائیکر اینڈ پر تھے اور اننگز کی آخری بال تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ 2025: گوگل نے ڈوڈل بدل ڈالا
ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کا ماتم شروع ہو گیا
شاہد آفریدی کا مودی کو کرارا جواب؛ کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی طیاروں کی تباہی یاد دلادی
ٹیم پاکستان نے ایشیا کپ فائنل کی فیس شہداء 7 مئی کے نام کردی
تمہاری شکستیں تاریخ کا حصہ ہیں، محسن نقوی کا نریندر مودی کو کرارا جواب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر