
باکسنگ ڈے ٹیسٹ: میر حمزہ اور شاہین کی شاندار بولنگ پر فیلڈرز نے پانی پھیر دیا
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن میں جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بناکر 241 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق میلبر ن میں کھیل کے تیسرے روز پاکستان نے 194 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا تو صرف 70 رنز کے اضافے سے پوری ٹیم 264 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
عبداللہ شفیق (62) اور کپتان شان مسعود(54) نصف سنچریز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستانی بولرز نے آسٹریلوی ٹاپ آرڈر کو دوسری اننگز میں کھیلنے کا موقع ہی نہ دیا اور صرف 16 رنز پر 4 بلے باز پویلین واپس لوٹ گئے۔
تاہم بعد ازاں 46 کے مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق نے 20 رنز پر کھیلنے والے مچل مارش کا آسان کیچ ڈراپ کردیا اور پھر انہوں نے اسٹیو اسمتھ کے ہمراہ 153 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن بہتر کردی۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1740277160676618310
مچل مارش 96 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ اس کے کچھ دیر بعد ہی 187 کے مجموعی اسکور پر اسٹیو اسمتھ بھی 50 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی جانب سے میر حمزہ اور شاہین شاہ آفریدی نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News