
اے سی سی انڈر19 ایشیا کپ کیلئے پاکستان انڈر 19 ٹیم کا اعلان
اے سی سی انڈر19 ایشیا کپ کے لیے پاکستان انڈر 19 ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سعد بیگ اے سی سی انڈر19 ایشیا کپ میں پاکستان انڈر19 ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔
اے سی سی انڈر19 ایشیا کپ 8 سے 17 دسمبر تک دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان انڈر19 ٹیم کو گروپ اے میں بھارت انڈر 19، افغانستان انڈر19 اور نیپال انڈر19 کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم پہلا میچ 8 دسمبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گی ۔بھارت کے خلاف میچ 10 دسمبر کو ہوگا جبکہ افغانستان سے میچ 12 دسمبر کو ہوگا۔
جونیئر ٹیموں کے چیف سلیکٹر سہیل تنویر کی سربراہی میں قائم جونیئر سلیکشن کمیٹی نے ٹورنامنٹ کے لیے15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دی۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم ان کھلاڑیوں پرمشتمل ہے۔
سعد بیگ ( کپتان، وکٹ کیپر)، عرفات منہاس ( نائب کپتان )، احمد حسین، علی اسفند، عامرحسن، اذان اویس، خبیب خلیل، نجب خان، نوید احمد خان، محمد ریاض اللہ، محمد طیب، محمد ذیشان، شاہ زیب خان، شامل حسین اور عبید شاہ۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1730506168831992224
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News