Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈیوڈ وارنر کی گمشدہ بیگی گرین کیپ مل گئی

Now Reading:

ڈیوڈ وارنر کی گمشدہ بیگی گرین کیپ مل گئی
ڈیوڈ وارنر

ڈیوڈ وارنر کی گمشدہ بیگی گرین کیپ مل گئی

جارح مزاج آسٹریلوی اوپننگ بلے باز  ڈیوڈ وارنر کی گمشدہ بیگی گرین کیپ مل  گئی۔

تفصیلات کے مطابق  ڈیوڈ وارنر   نے لاپتہ بیگی گرین کیپ ملنے سے متعلق انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیو میں بتایا۔

ڈیوڈ وارنر نے 2 جنوری کو اپنے ویڈیو  بیان میں کہا تھا کہ میرا بیگ میلبرن سے سڈنی کی فلائٹ کے دوران چوری ہو گیا ہے جس میں میری بیٹیوں کے لیے تحائف اور میری کیپ تھی۔

انہوں نے گزارش کی تھی کہ جس کے پاس بھی میرا بیگ ہے، وہ میری کیپ لوٹا دیں اوربیگ  چاہیے تو وہ میرے پاس ایک اور ہے وہ لے لیں۔

اس ویڈیو کے تین روز بعد یعنی آج 5 جنوری ایک اور ویڈیو جاری کرتے ہوئے ڈیوڈ وارنر نے مداحوں کو بتایا کہ ان کی کیپ انہیں واپس مل گئی ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ بیگی گرین کیپ واپس ملنے پر وہ بہت خوشی اور اطمینان محسوس کررہے ہیں۔

https://twitter.com/abcsport/status/1743030581401694238

واضح رہے کہ بیگی گرین کیپ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے تمام آسٹریلوی کھلاڑی پہنتے ہیں اور اسے ایک خاص مقام حاصل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چھکے کیلئے 6 اور صفر کیلئے 0 استعمال ہوتا ہے؛ حارث رؤف کا آئی سی سی میں مؤقف
ایشیا کپ، پاکستان کی شاندار واپسی، بنگلا دیش کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی
صاحبزادہ فرحان اور دھونی کے اسٹائل میں مماثلت، مگر اعترض کیوں؟ گن سیلیبریشن اورکون کون کرچکا؟
بھارتیوں کو پھر مرچیں لگ گئیں، رونالڈو نے بھی حارث رؤف کے انداز میں رافیل گرایا، ویڈیو وائرل
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر