Advertisement
Advertisement
Advertisement

سڈنی ٹیسٹ: دوسرے روز کا کھیل خراب روشنی سے متاثر

Now Reading:

سڈنی ٹیسٹ: دوسرے روز کا کھیل خراب روشنی سے متاثر
سڈنی ٹیسٹ

سڈنی ٹیسٹ: دوسرے روز کا کھیل خراب روشنی سے متاثر

سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز خراب روشنی  کے باعث صرف 46 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے 6رنز پر بغیر کسی نقصان کے دوسرے روز کھیل کا آغاز کیا تو کھانے کے وقفے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 78 رنز بنالیے تھے۔

ڈیوڈ وارنر 34 رنز بناکر سلمان علی آغا کا شکار بنے۔بعد ازاں دوسرے سیشن کا کھیل شروع ہوا تو چائے کے وقفے سے قبل ہی خراب روشنی کے باعث امپائرز نے میچ روک دیا۔

امپائرز نے پاکستانی کپتان شان مسعود سے کم روشنی کے باعث دونوں جانب سے اسپن بولنگ کروانے کی درخواست کی تاہم وہ فاسٹ بولر عامر جمال سے بولنگ کروانا چاہتے تھےاس لیے میچ کو روک دیا گیا۔

میچ رکنے تک آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنالیے تھے۔عثمان خواجہ 47 رنز بناکر عامر جمال کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

Advertisement

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1742791530321211871

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محمد رضوان(88)، عامر جمال(82) اور سلمان علی آغا (53) کی نصف سنچریز کی بدولت 313 رنز بنائے تھے۔

کپتان شان مسعود35 ، بابر اعظم 26 اور ساجد خان 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے  کپتان پیٹ کمنز نے 5، مچل اسٹارک نے2  جبکہ جوش ہیزل ووڈ، نیتھن لیون اور مچل مارش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رافیل فضا کے بعد دنیا بھر میں گرنے لگے ، بھارت کی جگ ہنسائی میں اے بی ڈی ویلیئرز بھی شامل
چھکے کیلئے 6 اور صفر کیلئے 0 استعمال ہوتا ہے؛ حارث رؤف کا آئی سی سی میں مؤقف
ایشیا کپ، پاکستان کی شاندار واپسی، بنگلا دیش کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی
صاحبزادہ فرحان اور دھونی کے اسٹائل میں مماثلت، مگر اعترض کیوں؟ گن سیلیبریشن اورکون کون کرچکا؟
بھارتیوں کو پھر مرچیں لگ گئیں، رونالڈو نے بھی حارث رؤف کے انداز میں رافیل گرایا، ویڈیو وائرل
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر