
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: پہلا روز بلے بازوں کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا، 23 وکٹیں اڑ گئیں
بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کا پہلا روز بلے بازوں کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا، مجموعی طور پر 23 وکٹیں اڑ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو انتہائی غلط ثابت ہوا اور پوری ٹیم محض 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کائل ویرین 15 اور ڈیوڈ بیڈنگھم 12 رنز بناکر نمایاں رہے۔
بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے صرف 15 رنز کے عوض 6 شکار کیے۔جسپریت بمراہ اور مکیش کمار نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
🔸 Mohammed Siraj's stunning haul
🔸 India's dramatic collapse
🔸 Dean Elgar's final innings with the batAdvertisementNewlands witnessed some riveting action on Day 1 of the New Year's Test 👀 #SAvIND | #WTC25 | Report 👇
— ICC (@ICC) January 3, 2024
بھارتی ٹیم نے اننگز کا آغاز بہترانداز میں کیا اور 4 وکٹوں کے نقصان پر اسکور 153 رنز تک پہنچادیا تاہم اس کے بعد بھارتی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور ایک رن کا بھی اضافہ کیے بغیر آؤٹ ہوگئی۔
ویرات کوہلی 46، روہت شرما 39 اور شبمان گل 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کگیسو ربادا، لنگی نگیڈی اور برگر نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
بھارتی ٹیم کے 6 کھلاڑی کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے اور اننگز میں سب سے زیادہ کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہونے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔
💥 Six wickets
🙅♂️ No runs concededSouth Africa's unprecedented 11-ball stretch in Cape Town was a sight to behold 🙌
More 👉 https://t.co/NAiHoO0KY7 pic.twitter.com/x1ZrQuFlVZ
— ICC (@ICC) January 4, 2024
یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا موقع ہے کہ کسی ٹیم کے آخری چھ بلے باز اسکور میں بغیر کسی اضافے کے پویلین لوٹے ہوں۔
جنوبی افریقہ نے دن کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 62 رنز بنالیے ہیں۔، ایڈین مارکرام 36 اور ڈیوڈ بیڈنگھم 7 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں دوسرا موقع ہے جب ٹیسٹ کرکٹ کے پہلے روز 23 یا اس سے زائد وکٹیں گری ہوں۔اس سے قبل یکم جنوری 1902 کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ میں پہلے روز 25 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔
23 wickets fall in a day of unstoppable action at Newlands 😮#WTC25 | 📝 #SAvIND: https://t.co/LOJ3rIILBk pic.twitter.com/VRo2Qbu0Ej
Advertisement— ICC (@ICC) January 3, 2024
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News