
ڈیوڈ وارنر کو بڑا دھچکا، انتہائی قیمتی چیز کھو گئی
جارح مزاج آسٹریلوی اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر اپنی انتہائی قیمتی بیگی گرین کیپ سے محروم ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر اپنے آخری ٹیسٹ سے قبل میلبرن سے سڈنی کے سفر میں لاپتہ ہونے والے اپنے بیگی گرین کیپ پر مشتمل بیگ واپس کرنے کی درخواست کی ہے۔
وارنر اس ہفتے اپنے آبائی شہر سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں اپنا آخری ٹیسٹ کھیلیں گے۔ اس سے قبل وہ اپنی کیپ واپس حاصل کرنے کے لیے بے چین ہیں۔
ڈیوڈ وارنر نے انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ میرا آخری سہارا ہے، میرا بیگ، جس میں میرا بیگی گرین کیپ تھا، میرے سامان سے نکال لیا گیا ہے جو کنتاس ایئرلائن کے ذریعے میلبرن سے سڈنی جارہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کنتاس ایئر لائن والوں کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے چیک کیے ہیں تاہم کسی کو ہمارا بیگ کھولتے یا بیگ لیتے ہوئے نہیں دیکھا تاہم کچھ بلائنڈ اسپاٹس (سی سی ٹی وی کیمرے کی پہنچ سے دور) بھی ہیں۔
وارنر نے درخواست کی اگر آپ ایئر پورٹ کنتاس کے لیے کام کر رہے ہیں اور اتفاق سے یا کسی اور وجہ سے بیگ پیک آپ نے لے لیا ہے تو وہ جلد از جلد واپس کردیں تو میں آپ کو اس کے بدلے ایک بیگ پیک دے دوں گا۔
🏏🇦🇺 David Warner has issued an impassioned plea for the return of his baggy green.
His backpack, which contained his baggy green, was taken from his luggage on the eve of the Sydney Test.
🎥: David Warner (via Instagram) pic.twitter.com/C4QRdMxf0I
— ABC SPORT (@abcsport) January 2, 2024
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News