Advertisement
Advertisement
Advertisement

شان مسعود کا آسٹریلوی حکام سے وارنر کی کیپ کیلئے ملک گیر تلاش کا مطالبہ

Now Reading:

شان مسعود کا آسٹریلوی حکام سے وارنر کی کیپ کیلئے ملک گیر تلاش کا مطالبہ
شان مسعود

شان مسعود کا آسٹریلوی حکام سے وارنر کی کیپ کیلئے ملک گیر تلاش کا مطالبہ

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود  نے آسٹریلوی حکام سے ڈیوڈ وارنر کی بیگی گرین کیپ  کے لیے ملک گیر تلاش کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے کپتان شان مسعود نے لاپتہ کیپ  کی  ملک بھر میں تلاش  کا مطالبہ  کرتے ہوئے  کہا کہ   آسٹریلوی حکومت کی طرف سے ملک گیر تلاش ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ  ہمیں وارنر کی کیپ کو واپس حاصل کرنے کے لیے بہترین جاسوسوں کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

شان مسعود نے کہا کہ وہ ایک عظیم سفیر رہے ہیں اور وہ اپنے ناقابل یقین کیریئر کے لیے بہت زیادہ احترام اور ہر جشن کے مستحق ہیں۔

انہوں نے مزید کہا مجھے امید ہے کہ انہیں وہ کیپ مل جائے گا۔ یہ کسی بھی کرکٹر کے لیے سب سے قیمتی چیز ہے اور مجھے امید ہے کہ ڈیوڈ وارنر کو وہ واپس مل جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ   جارح مزاج آسٹریلوی اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر اپنی انتہائی قیمتی بیگی گرین کیپ سے محروم ہوگئے ہیں۔

ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر اپنے آخری ٹیسٹ سے قبل میلبرن سے سڈنی کے سفر میں لاپتہ ہونے والے اپنے بیگی گرین کیپ پر مشتمل بیگ واپس کرنے کی درخواست کی ہے۔

وارنر اس ہفتے اپنے آبائی شہر سڈنی  کرکٹ گراؤنڈ میں  اپنا آخری ٹیسٹ کھیلیں گے ۔اس سے قبل وہ اپنی کیپ واپس حاصل کرنے کے لیے بے چین ہیں۔

ڈیوڈ وارنر نے انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ میرا آخری سہارا ہے، میرا بیگ، جس میں میرا بیگی گرین  کیپ تھا، میرے سامان سے نکال لیا گیا ہے جو کنتاس ایئرلائن کے ذریعے میلبرن سے سڈنی جارہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کنتاس ایئر لائن والوں کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے چیک کیے ہیں  تاہم کسی  کو ہمارا بیگ کھولتے یا بیگ لیتے  ہوئے نہیں دیکھا تاہم کچھ بلائنڈ اسپاٹس (سی سی ٹی وی کیمرے کی پہنچ سے دور)بھی ہیں۔

وارنر نے درخواست کی اگر آپ ایئر پورٹ کنتاس کے لیے کام کر رہے ہیں اور اتفاق سے  یا کسی اور وجہ سے بیک پیک آپ نے لے لیا ہے تو وہ جلد از جلد واپس کردیں  تو  میں آپ کو اس کے بدلے ایک بیک پیک دے دوں گا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر