Advertisement
Advertisement
Advertisement

غلطیاں ہوئیں لیکن اچھا کھیلے، بابر کو آرام دیا جاسکتا ہے، محمد حفیظ

Now Reading:

غلطیاں ہوئیں لیکن اچھا کھیلے، بابر کو آرام دیا جاسکتا ہے، محمد حفیظ
محمد حفیظ

غلطیاں ہوئیں لیکن اچھا کھیلے، بابر کو آرام دیا جاسکتا ہے، محمد حفیظ

قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ  آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش شکست کے باجود ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

سڈنی میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ آسٹریلیا میں پاکستان ٹیم  نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے لیکن کچھ  لمحات  میں ٹیم  سے غلطیاں ہوئیں اور فائدہ نہ اٹھاسکے۔

محمد حفیظ نے کہا کہ میلبرن ٹیسٹ میں  بھی کیچز ڈراپ ہونے کی وجہ سے شکست ہوئی تھی۔دورے پر کئی غلطیاں کیں جنہیں درست کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بابراعظم سے متعلق کہا کہ بابر کو آرام دیا جاسکتا ہے تاہم ان کو آرام دینے سے پہلےسوچنا ہوگا کہ وہ خود کیاچاہتے ہیں۔انہیں جہاں مدد درکار ہوگی ہم موجود ہیں۔

ٹیم ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ کھلاڑی کسی تکنیک کو بہتر بنانے کے لیے بھی بات کرسکتا ہے ۔بابر اعظم محنتی ہیں، پریکٹس سیشن کے دوران بھرپور محنت کرتے ہیں لیکن ان کو ایک بڑی اننگز کی ضرورت ہےجو ان  کا اعتماد بحال کردےگی۔

Advertisement

محمد حفیظ نے کہا کہ شاہین آفریدی نے مجھ سے بات کی اور آرام مانگا، ان کو ورک لوڈ کی وجہ سے آرام دیا ہے، ہم نہیں چاہتے تھے شاہین ورک لوڈ کی وجہ سےکسی انجری کا شکار ہوں، انجری کے بعد واپسی پر شاہین پر بہت لوڈ پڑا۔ یہ تاثرغلط ہےکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی وجہ سے شاہین کوآرام دیا گیا ۔

  انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کو ٹیسٹ کرکٹ کے لیے ایک تجویز دوں گا کہ تمام کرکٹ بورڈزکے لیے اسٹینڈرڈ ٹیسٹ فیس لےکر آئی جائے تاکہ تمام ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو برابر فیس ملے، چاہے وہ کھلاڑی کسی بھی ملک کا ہو۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر