پنڈی کی پچ فاسٹ بولرز اور بیٹنگ کیلئے سازگار لگ رہی ہے، بنگلادیش ہیڈ کوچ
بنگلادیش ہیڈ کوچ چندیکاہتھروسنگھے کا کہنا ہے کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ فاسٹ بولرز اور بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈکوچ بنگلادیش کرکٹ ٹیم چندیکاہتھروسنگھے نے بنگلادیش اے کا دورہ شیڈول کرنے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔
چندیکاہتھروسنگھے نے کہا کہ لاہور میں بھی تین روز بھرپور پریکٹس کی جبکہ ٹیسٹ اسکواڈ کے چھ کھلاڑیوں نے بنگلادیش اے کے لیے کھیل کر پریکٹس کی۔
انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کے اسکواڈ میں باصلاحیت فاسٹ بولرز ہیں، دو اسپن آل راؤنڈر بھی موجود ہیں۔ کنڈیشنر نہیں بلکہ میرٹ پر اسپنرز کو اسکواڈ میں منتخب کیا جبکہ پاکستان نے اسپنرز کو منتخب نہیں کیا۔
بنگلادیش کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ٹیم کی بیٹنگ کاکردگی پر تشویش ضرور ہے۔بنگلادیش میں بیٹرز کے لیے مشکل صورتحال ہوتی ہے لیکن پاکستان میں بہتر بیٹنگ پچز ہیں اور شکیب الحسن بھی اچھی بیٹنگ کر رہےہیں۔
چندیکاہتھروسنگھے نے کہا کہ پاکستان کی نسبت بنگلادیش کے فاسٹ بولرز کو کم تجربہ ہے۔ بنگلادیش کے پاس حالیہ کچھ عرصے میں اچھے فاسٹ بولرز آئے ہیں لیکن ان کے پاس کل ملا کر 20 ٹیسٹ میچز کا بھی تجربہ نہیں ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کھیل عوام کو یکجا کرتاہے، کرکٹ سے دونوں ممالک کے شائقین خوش ہوں گے۔
بنگلادیش کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ میں مشتاق احمد کو 1998 سے جانتاہوں، ان کی بنگلادیش کے کوچنگ اسٹاف میں شمولیت اچھی ہے۔ وہ اپنا انگلینڈ اور پاکستان میں کام کرنے کا تجربہ شیئر کررہے۔ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے فیصلوں میں مشتاق احمد اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
چندیکاہتھروسنگھے بنگلادیش میں حالیہ صورتحال کے سوال پر دوران میڈیاٹاک آبدیدہ ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ بنگلادیش میں کئی خاندانوں نے اپنے پیاروں کی جان گنوائی، بہت جذباتی صورتحال تھی۔مجھے معلوم نہیں اب بنگلادیش میں کیاہورہا ہے۔
چندیکاہتھروسنگھے نے کہا کہ میں نے اپنا کانٹریکٹ پوراکرناہے ۔اگر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے مجھے تبدیل کرنا ہوا تو فیصلہ منظور ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
