Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوسرا ٹیسٹ: پی سی بی نے طلباء کیلئے بڑا اعلان کردیا

Now Reading:

دوسرا ٹیسٹ: پی سی بی نے طلباء کیلئے بڑا اعلان کردیا
پی سی بی

دوسرا ٹیسٹ: پی سی بی نے طلباء کیلئے بڑا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ  میں طلباء کا داخلہ مفت کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے   جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیڈیم میں داخلے  کے لیے طلباء کو یونیفارم لازمی پہننا ہوگا جبکہ تعلیمی ادارے کا کارڈ ہونا بھی لازمی شرط ہے۔

طلباء  کا کسی بھی وی آئی پی انکلوژرز (عمران خان اور جاوید میانداد) میں داخلہ سیٹوں کی دستیابی سے مشروط ہوگا  جبکہ وہ پریمیم انکلوژرز (میراں بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات)   صرف یونیفارم اور اسکول یا کالج کے کارڈ پر میچ دیکھ سکیں گے۔

پی سی بی کی جانب سے کہا  گیا ہے کہ  طلباء  کے لیے مفت داخلے کی پالیسی کا اطلاق پی سی بی گیلری یا پلاٹینم باکس میں نہیں ہوگا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ  پہلے ٹیسٹ کی طرح دوسرے میچ میں بھی شائقین  کے لیے مفت شٹل سروس کی سہولت بحال رہے گی۔

Advertisement

یاد رہے کہ راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران آخری دو روز  کے لیے فینز کا داخلہ مفت کردیا  گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر