
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاک بھارت ٹاکرا کل دبئی میں ہوگا
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سب سے بڑا ٹاکرا پاک بھارت میچ کل دبئی میں ہوگا۔
متحدہ عرب امارات میں جاری آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کل 6 اکتوبر کو ایونٹ کے بڑے میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔
پاکستان اور بھارت کا اعصاب شکن مقابلہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا۔
پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم فاطمہ ثناء کی قیادت میں اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کو شکست دے چکی ہے جبکہ بھارت کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News