Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کا فاتحانہ آغاز، سری لنکا کو شکست

Now Reading:

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کا فاتحانہ آغاز، سری لنکا کو شکست
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کا فاتحانہ آغاز، سری لنکا کو شکست

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم  نے سری لنکن ٹیم کو 31 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیا۔

متحدہ عرب امارات میں جاری آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ اے کے میچ میں پاکستان ویمنز نے سری لنکا کے خلاف  ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 116 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

کپتان فاطمہ ثناء 30 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں جبکہ ندا ڈار 23رنز  بناکر دوسری نمایاں بلے باز رہیں۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے بے بس  دکھائی دی اور مقررہ 20 اوورزمیں 9 وکٹ پر 85 رنز ہی بنا سکی۔

Advertisement

پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 3  جبکہ عمائمہ سہیل ، فاطمہ ثناء اور نشرہ سندھو نے 2،2  کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے پر کپتان فاطمہ ثناء کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بارش سے کرکٹ آسٹریلیا کو ایک ملین ڈالرز کا نقصان
تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو بدترین شکست؛ پاکستان نے سیریز اپنے نام کرلی
سری لنکا نے پاکستان کے دورے کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کردیا
شائقین کیلیے خوشخبری، ایشین گیمز، پین ایم اور اولمپک گیمز میں کرکٹ ایونٹ شامل
دبئی، آئی سی سی میٹنگ جاری، ممبران پاک بھارت کرکٹ بورڈ میں سیزفائر کے خواہاں
بگ بیش لیگ کی انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کی دلچسپی کیلیے منفرد اسکیم متعارف کرا دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر