
جو روٹ نے سابق انگلش کپتان ایلسٹئر کک کا ریکارڈ توڑ دیا
انگلش بلے باز جو روٹ نے سابق کپتان ایلسٹئر کک کا ریکارڈ توڑ دیا۔
ملتان میں پاکستان کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ کے دوران جو روٹ نے ایلسٹئر کک کے انگلینڈ کی جانب سے سب زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔
ایلسٹئر کک نے انگلینڈ کی جانب سے 12472 رنز بنائے تھے۔
جو روٹ نے ملتان ٹیسٹ میں نہ صرف ایلسٹئر کک کا ریکارڈ توڑا بلکہ پینتیسویں ٹیسٹ سنچری اسکور کرتے ہوئے پاکستان کے یونس خان اور بھارت کے سنیل گواسکر کو پیچھے چھوڑ دیا۔
جو روٹ 12534 * رنز کے ساتھ سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والوں کی فہرست میں پانچویں اور 35 سنچریز کے ساتھ سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریز بنانے والوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News