
ٹاپ ٹیسٹ ٹیم بننے کیلئے ہر کنڈیشن میں کارکردگی دکھانا ہوگی، شان مسعود
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ ٹاپ ٹیسٹ ٹیم بننے کے لیے ہر کنڈیشن میں کارکردگی دکھانا ہوگی۔
انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ اس جیت کا کریڈٹ پورے پاکستان کو جاتا ہے۔
شان مسعود نے کہا کہ اس طرح کی وکٹ ہر بار نہیں بن سکتی، ہمیں ہر طرح کی وکٹ پر اچھی کارکردگی کھانے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ ٹاپ ٹیسٹ ٹیم بننے کے لیے ہر کنڈیشن میں کارکردگی دکھانا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ یہ انفرادی گیم نہیں ہے، یہ ٹیم گیم ہے، ٹیم کی ضرورت کے مطابق حکمت عملی تیار کرتے ہیں۔ پہلا ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد ہم اکھٹے بیٹھے، ہم نے سوچا کہ ہم کس طرح 20 وکٹیں حاصل کر سکتے ہیں۔ اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈومیسٹک کے بہترین پرفارمرز کو منتخب کیا۔
قومی کپتان کا کہنا تھا کہ میں نے 6 ٹیسٹ میچ ہارنے کا کوئی دباؤ نہیں لیا۔سب سے بڑا دکھ تھا کہ ہم مجموعی طور پر ہارے۔ اللہ کا شکر ہے اب چیزیں بہتر ہورہی ہیں۔
شان مسعود نے کہا کہ ٹیم نے، سلیکٹرز نے بہت سپورٹ کیا۔ مقصد یہ ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ترقی کرے اور بہتری آئے۔ جدھر کھیلیں گے اس صورتحال کے مطابق ایڈجسٹ کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اطمینان ہے کہ ہم ٹاس ہار کر بھی میچ جیت گئے۔ہم نے خود بھی ایسی صورتحال میں بہت کم بیٹنگ کی ہے۔ یہاں اچھی بیٹنگ کرنا ہمارے لیے بھی اتنا ہی بڑا چیلنج تھا جتنا انگلینڈ کے لیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News