راولپنڈی ٹیسٹ، پاکستان نے انگلش بلے بازوں کو اسپن کے جال میں پھنسا لیا
راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلش بلے بازوں کو اسپن کے جال میں پھنسا لیا۔
راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو پاکستانی اسپنرز کے سامنے جیمی اسمتھ (89) اور بین ڈکٹ (52) کے علاوہ کوئی بلے باز زیادہ دیر نہ ٹک سکا۔
انگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 267 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
گس ایٹکنسن 29، زیک کرولی 29، جیک لیچ 16، کپتان بین اسٹوکس 12، ریحان احمد 9، جو روٹ 5، ہیری بروک 5 اور اولی پوپ 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ شیعب بشیر ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 6، نعمان علی نے 3 اور زاہد محمود نے ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
