
راولپنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ
راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی یہ بیٹنگ کے لیے سازگار پچ لگ رہی ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ برائیڈن کارس اور میتھیو پوٹس کی جگہ ریحان احمد اور گس ایٹکنسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
انگلش ٹیم میں بین ڈکٹ، زیک کرولی، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس (کپتان)، جیمی اسمتھ، گس ایٹکنسن، شعیب بشیر، جیک لیچ اور ریحان احمد شامل ہیں۔
پاکستانی کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ وہ ٹاس ہارنے پر توجہ مرکوز نہیں کرنا چاہتے، اہم بات یہ ہے کہ صورتحال کو دیکھیں اور اس کے مطابق کھیلیں۔
ملتان میں کھیلے گئے گزشتہ ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست دینے والی پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ٹیم میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، شان مسعود(کپتان)، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، ساجد خان، نعمان علی اور زاہد محمود شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News