
ہم ہر طرح کے حالات کیلئے تیار ہیں، جو روٹ
انگلش بلے باز جو روٹ کا کہنا ہے کہ ہم ہر طرح کے حالات کے لیے تیار ہیں۔
ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران انگلینڈ کے لیجنڈری بلے باز جو روٹ نے کہا کہ کھلاڑی کو ہر طرح کی کنڈیشن کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
جو روٹ نے کہا کہ ہم نے ابھی تک پچ نہیں دیکھی لیکن امید ہے کہ میچ کے شروع میں سیمرز کو فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچز ریکارڈ بنانے کے لیے نہیں کھیلے جاتے،میں بس اپنی گیم کو انجوائے کرنا چاہتا ہوں۔پچھلے دورے کی کافی اچھی یادیں ہیں۔
انگلش بلے باز نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی اسکلز اچھی ہیں، پاکستان کا فاسٹ باؤلنگ اٹیک تجربہ کار ہے،پاکستان ٹیسٹ میچ کی ایک اچھی ٹیم ہے، ہم نے دیکھنا ہے کہ کیسے پاکستان کو پریشر میں لانا ہے۔
جو روٹ نے کہا کہ ہم پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے کافی فوکس ہیں۔ ہم کچھ دنوں سے اچھی پریکٹس کررہے ہیں، ہمارے نئے کھلاڑیوں کے لیے یہ اچھا موقع ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں بطور یونٹ ہمارا باؤلنگ اٹیک بھی اچھا ہے۔ ٹیسٹ میچ میں ایک اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News