Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوسرا ون ڈے، صائم ایوب کی ناقابل شکست سنچری، پاکستان 10 وکٹوں سے فتحیاب

Now Reading:

دوسرا ون ڈے، صائم ایوب کی ناقابل شکست سنچری، پاکستان 10 وکٹوں سے فتحیاب
ون ڈے

دوسرا ون ڈے، صائم ایوب کی ناقابل شکست سنچری، پاکستان 10 وکٹوں سے فتحیاب

دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کرلی۔

بلاوایو میں کھیلے گئے دوسرے   ون ڈے میچ  میں زمبابوے نے پاکستان  کو جیت کے لیے 146 رنز کا ہدف دیا جو پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 18.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے صائم  ایوب نے اپنے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری صرف 53 گیندوں پر اسکور کی۔انہوں نے 3 چھکوں اور 17 چوکوں کی مدد سے 62 گیندوں پر 113 رنز بنائے۔عبداللہ شفیق 32 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستانی اسپنرز نے زمبابوین بلے بازوں کو جم کر نہ کھیلنے دیا۔ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے 4، سلمان آغا نے 3 جبکہ صائم ایوب اور فیصل اکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

Advertisement

زمبابوے کی جانب سے ڈائن مایرز 33 اور شان ولیمز 31 رنز بناکر نمایاں رہےتھے۔کپتان کریگ اروین 18، سکندر رضا 17 اور برائن بینیٹ 14 رنز بناسکے تھے۔

دونوں ٹیموں کے مابین تین ایک روزہ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔تیسرا اور فیصلہ کن میچ 28 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر