
چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ مزید تاخیر کا شکار، آئی سی سی میٹنگ آج نہیں ہوگی
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے مستقبل کے فیصلے سے متعلق معاملہ مزید تاخیر کا شکار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی سے متعلق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی بورڈ میٹنگ آج نہیں ہوگی۔اب میٹنگ کل (اتوار ) یا پرسوں(پیر) ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق مشاورت جاری ہے۔پی سی بی اور بی سی سی آئی کو وزارت خارجہ سے بات کے لیے مزید وقت چاہیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو وزارت خارجہ سے مشاورت کے لیے وقت درکار ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز 10 سے 15 منٹ کی میٹنگ میں پاکستان نے ہائیبرڈ ماڈل کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہائیبرڈ ماڈل کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں ہے۔
پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News