
چیمپئنز ٹرافی 2025، آئی سی سی بورڈ اجلاس 29 نومبر کو طلب، اہم فیصلہ متوقع
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے مستقبل پر غور کے لیے 29 نومبر کو بورڈ میٹنگ بلالی۔
رپورٹس کے مطابق میٹنگ کے دوران چیمپئنز ٹرافی کے شیڈولنگ اور مستقبل پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی پر مختلف آپشنز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ان آپشنز میں چیمپئنز ٹرافی کا ہائبرڈ ماڈل، پاکستان سے مکمل منتقلی، یا ٹورنامنٹ کا التوا شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ہائبرڈ ماڈل کے لیے راضی نہ ہوا تو ووٹنگ کے ذریعے میزبانی چھیننے کی کوشش کی جائے گی جبکہ پیسوں کا لالچ دے کر بھی موقف سے پیچھے ہٹانے کا منصوبہ بنایا جا چکا ہے۔
دوسری جانب پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ میزبانی میں کسی دوسرے ملک کو شریک کریں گے نہ ہی اضافی رقم لینے کی پیشکش قبول کریں گے، ہم مکمل ایونٹ کا انعقاد اپنے ملک میں ہی کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت پاکستان آکر ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار کر چکا ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان کسی بھی ہائبرڈ ماڈل قبول نہ کرنے کے اپنے مؤقف پر قائم ہے۔
ادھر بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث آئی سی سی تاحال شیڈول کا اعلان نہیں کر سکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News