
تیسرا ٹی ٹوئنٹی، کپتان محمد رضوان کو آرام دے دیا گیا، سلمان آغا ٹیم کی قیادت کریں گے
آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں کپتان محمد رضوان کو پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا۔ان کی جگہ سلمان آغا ٹیم کی قیادت کریں گے۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو آخری ٹی ٹوئنٹی کے لیے آرام دیا گیا ہے ، انہیں کوئی انجری نہیں ہے۔
محمد رضوان کی جگہ جہانداد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ وکٹ کیپنگ کے فرائض حسیب اللہ خان نبھائیں گے۔
پاکستان ٹیم:
سلمان علی آغا (کپتان )، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسیب اللہ، عثمان خان، محمد عرفان،عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، جہانداد خان، حارث رؤف ،سفیان مقیم
واضح رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں آسٹریلیا نے 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر رکھی ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News