Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویسٹ انڈین ٹیسٹ ٹیم 19 سال بعد سیریز کیلئے پاکستان آئے گی، تاریخ کا اعلان

Now Reading:

ویسٹ انڈین ٹیسٹ ٹیم 19 سال بعد سیریز کیلئے پاکستان آئے گی، تاریخ کا اعلان
ویسٹ انڈیز

ویسٹ انڈین ٹیسٹ ٹیم 19 سال بعد سیریز کیلئے پاکستان آئے گی، تاریخ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کی مینز کرکٹ ٹیم کے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 میچز کیلئے پاکستان کے دورے کی تفصیلات کا اعلان کردیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم 6 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گی اور پاکستان شاہینز کے خلاف 10 سے 12 جنوری تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 روزہ میچ کھیلنے کے بعد ملتان میں پاکستان کے خلاف سیریز کے دونوں ٹیسٹ کھیلے گی۔

پہلا ٹیسٹ 17 سے 21 جنوری تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 جنوری تک کھیلا جائے گا۔

یہ ویسٹ انڈیزکی ٹیسٹ ٹیم  کا 19 سال بعد پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔آخری بار نومبر 2006 میں ویسٹ انڈین ٹیم نے 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی تھی جبکہ پاکستان کے خلاف اس کی آخری  اوے ٹیسٹ سیریز اکتوبر 2016 میں متحدہ عرب امارات میں ہوئی تھی ۔

ویسٹ انڈیز نے اپریل 2018 کے بعد سے 3 بار پاکستان کا دورہ کیا ہے تاہم اس میں ٹیسٹ میچز نہیں کھیلے گئے۔

Advertisement

خیال رہے کہ گزشتہ روز ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ، انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنی ہے، ہر میچ فائنل سمجھ کر کھیل رہے ہیں، ہیڈ کوچ اظہر محمود
پرتھ، آسٹریلیا نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، پہلے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے کامیابی
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
البانیہ: یورپین ڈیس ایبل اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا
راولپنڈی: پاک، ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز کے لیے فول پروف سیکیورٹی و ٹریفک پلان جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر