لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دس سال مکمل ہونے پر ایک خصوصی ڈاکومنٹری تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ فلم جدید عالمی معیار کے مطابق بنائی جائے گی جس میں 2016 سے 2025 تک کا پورا سفر دکھایا جائے گا۔
ڈاکومنٹری میں پی ایس ایل کے آغاز سے لے کر دبئی میں ہونے والے ابتدائی ایونٹس اور بعد ازاں لیگ کی پاکستان منتقلی کو نمایاں انداز میں پیش کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد اور شمولیت کو بھی خصوصی حصہ بنایا جائے گا، جس نے پی ایس ایل کو عالمی سطح پر ایک نئی شناخت بخشی۔
مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں، ہر میچ ایک چیلنج ہوتا ہے، شاہین آفریدی
ذرائع کے مطابق فلم میں کورونا وائرس کے دوران لیگ کو درپیش مشکلات اور ان چیلنجز پر قابو پانے کی جدوجہد کو بھی شامل کیا جائے گا۔ پی سی بی کا مقصد یہ اجاگر کرنا ہے کہ کس طرح مشکل حالات کے باوجود ایونٹ کو کامیابی سے جاری رکھا گیا۔
ڈاکومنٹری میں پی ایس ایل کے اس سفر کو بھی نمایاں کیا جائے گا جس کے ذریعے یہ لیگ دنیا کی بڑی کرکٹ لیگوں میں اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہوئی اور ٹاپ پر آ کھڑی ہوئی۔
پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ یہ فلم نہ صرف کرکٹ شائقین بلکہ کھیلوں کی دنیا کے لیے بھی ایک تاریخی یادگار ثابت ہوگی، جو پاکستان کرکٹ کے عروج اور عالمی پذیرائی کی عکاس ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
