
اسرائیل کا ایران کی فوجی و ایٹمی تنصیبات پر بڑا حملہ، پاسداران انقلاب کے سربراہ اور آرمی چیف سمیت 6 سائنسدان شہید
تہران: اسرائیل نے ایران کی فوجی و ایٹمی تنصیبات پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے ہیں، جن میں ایرانی آرمی چیف میجر جنرل محمد باقری، ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی سمیت متعدد فوجی کمانڈرز، 6 جوہری سائنسدان اور عام شہری شہید ہو گئے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ حملے جمعے کی صبح تہران کے شمال، مغرب اور وسطی علاقوں میں کیے گئے، جہاں











