
متحدہ عرب امارات، فجیرہ میں موسلادھار بارش میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی
متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ فجیرہ میں موسلادھار بارش اور سیلابی ریلوں کے باعث ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر سات ہوگئی ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق اماراتی پولیس نے سیلاب میں ڈوب جانے والے ساتویں شخص کی لاش ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ سیلابی ریلوں








