
زاہد حفیظ چوہدری کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات
آسٹریلیا کیلئے پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بطورِ ہائی کمشنر آسٹریلیا تعیناتی پر زاہد حفیظ چوہدری کو مبارکباد دی ہے ۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو طرفہ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے








