
یوٹیوب میں صارفین کے لئے دلچسپ فیچر متعارف
مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب نے اپنے صارفین کے لئے دلچسپ فیچر متعارف کروادیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سوشل میڈیا پیلٹ فارم میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی فیچر Jump Ahead متعارف کرایا گیا ہے۔ اس فیچر کے تحت صارفین کو کسی ویڈیو کو پورا دیکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ جی ہاں، درحقیقت یہ فیچر صارفین کو براہ راست کسی ویڈیو کے








