Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹویوٹاکا 2020 اولمپکس میں خودکار شٹل سروس متعارف کرانے کا اعلان

Now Reading:

ٹویوٹاکا 2020 اولمپکس میں خودکار شٹل سروس متعارف کرانے کا اعلان

جب جدید اور بہترین گاڑیوں کی بات ہو تو سب سے  پہلے ٹویوٹا  کمپنی کا نام ہی ذہن میں آتا ہے ۔

  جاپانی کمپنی ٹویوٹا نے2020 اولیمپک میں  برقی  قوت سے چلنے والی خودکار شٹل سروس متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے ۔

کمپنی کی جانب سے  شٹل کی تصویراور نام  ظاہر کردیا گیا ہے۔ شٹل کا نام اے پی ایم رکھا گیا ہے۔

  شٹل میں  5 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش  ہے اورایک وہیل چئیر کو دوسری نشستوں کے ساتھ  ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے ۔

کمپنی کے مطابق اے پی ایم مختصر فاصلے تک کم  رفتار سے چلنے والیخودکار گاڑی ہے۔جو 2020 میں جاپان کے شہر ٹوکیو میں منعقد ہونے والے اولمپکس اور  پیرالمپکس کھیلوں  کے دوران کھلاڑیوں اور عملے کے افراد کی نقل وحرکت کے لئیے استعمال کی جائے گی ۔

Advertisement

  اولمپکس کے دوران 200 اے پی ایم گاڑیاں استعمال کی جائیں گی جو مختلف جگہوں  پر منعقد ہونے والے کھیل کے مقابلوں کے میدانوں تک کھلاڑی اور افراد کی نقل و حمل کو آسان بنائیں  گی۔

     شٹل بنانے والےافراد نے اب تک خودکار شٹل کی بیٹری کا حجم ظاہر نہیں کیا ہے تاہم اندازہ ہے کہ 100 کلو میٹر کے فاصلے  تک   19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سفرکرسکےگی ۔

جبکہ کمپنی کی جانب سے2020 اولمپکس تک  مز ید ایجادات  کی بھی امید ظاہر کی جارہی جن میں  اڑنے والی گاڑی اور روبوٹس شامل ہونگے جو اولیمپک مشعل کو روشن کرنے اورمہمانوں کےکھانے پینےکی اشیا کی فراہمی میں مدد دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر