
بین الاقوامی آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے نیویارک میں ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیویارک سے شروع ہونے والی اس ہیلی کاپٹر سروس کی پہلی رائیڈ مین ہیٹن سے اڑی اور کوئنز میں واقع جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ پراتری۔
اوبر نے اپنے پلاٹینیم اور ڈائمنڈ صارفین کے لیےشروع کی گئی اس سہولت کا کرایہ 200 سے 225 ڈالرز تک رکھا ہے۔
اوبر ہیلی کاپٹرسروس کی مدد سے دو گھنٹے کا سفر اب صرف آدھے گھنٹے میں مکمل ہو جائیگا جبکہ ہوائی اڈے تک رائیڈ تقریباً 8 منٹ کی ہوگی۔
اوبر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیےمزید آپشنز پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
اوبر کی نئی ایئر سروس سے صارفین کو ٹریفک میں پھنسنے سے بھی نجات ملے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News