وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے موٹر سائیکلوں اور چنگ چی رکشوں کو بیٹری پر لانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ملک میں برقی رکشے اور موٹر سائیکل لانے کا اعلان کردیاہے۔
فواد چوہدری نے آج پاکستان کونسل برائے قابل تجدید انرجی کا دورہ کیا ۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے خود الیکٹرانک موٹر سائیکل اور رکشہ چلا کربھی دکھا دیا۔
پاکستان کونسل برائے قابلِ تجدید توانائی کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ
پاکستان موٹر سائیکل استعمال کرنے والا دنیا کا بڑا ملک ہے،برقی موٹر سائیکل اور رکشے ملک کی ٹرانسپورٹ کا مستقبل ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اس(الیکٹرانک ) توانائی سے ہمیں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نےکہا کہ حکومت جلد ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے لیے تمام موٹر بائیکس اور چنگ چی رکشوں کو پیٹرول کے بجائے بیٹری پر لانے کے لیے منصوبہ بنارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل اور رکشوں کو الیکٹرانک ٹیکنالوجی میں تبدیل کریں گے،برقی (الیکٹرانک)موٹر سائیکل تیل کی بجائے بجلی سے چارج کی گئی بیٹری سے چلے گا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ برقی (الیکٹرانک )ٹیکنالوجی میں تبدیلی سے ماحول میں موجود نقصان دہ دھوئیں (کاربن )میں بھی کمی آئے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
