ہم سب کا دوست انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل آج اکیس برس کا ہوگیا ۔
ایک سو پچاس سے زائد زبانوں میں خدمات سرانجام دینے والا دنیا کےسب سےبڑےسرچ انجن گوگل کے قیام کی اکیسویں سالگرہ آج دھوم دھام سے منائی جارہی ہے۔
اپنی سالگرہ پر گوگل نے اپنے ڈوڈل پر ایک ناسٹلجک تصویر سجائی ہے۔
دنیا کی چند امیرترین کمپنیز میں سے ایک ’گوگل‘، اسٹين فورڈ يونيورسٹي کے طلبا کے ريسرچ پروجيکٹ کے طور پر سامنے آئی تھی۔ گوگل پر ايک وقت ايسا بھی آيا تھا جب اس کے بانيوں نے تعليمی سرگرميوں کي وجہ سےاسے دس لاکھ ڈالر ميں فروخٹ کرنے کا بھی سوچا مگر پھرسودا نہ ہوسکا۔
کچھ عرصہ بعد چند بڑے سرمایہ کاروں نے گوگل کے لئے پچيس ملین ڈالر کی مرحلہ وار سرمایہ کاری کا اعلان کیا جو گوگل کے لئے اہم سنگِ میل ثابت ہوئی۔
اس کے بعد گوگل نے ایسے ترقی کی کہ خود فروخت ہونے والی کمپنی دوسری کمپنیوں کو خریدنے لگی۔آج دنیا بھرمیں ايک ارب سے زائد صارف گوگل سروسز سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہيں۔
کمپنی نے گوگل اميج ،نيوز سروسز ،گوگل ارتھ سميت متعدد فيچر متعارف کرائے جبکہ گوگل کار اورتھری ڈی گلاسز بھی گوگل کی اہم ايجادات ہيں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
