Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹویٹا نے شمسی توانائی سے چلنے والی کار کا کامیاب تجربہ کرلیا

Now Reading:

ٹویٹا نے شمسی توانائی سے چلنے والی کار کا کامیاب تجربہ کرلیا
Toyota tests solar-powered Prius plug-free electric car

مشہور  جاپانی  کمپنی  ٹویوٹا نے شمسی توانائی سے چلنے والی کارکا کامیاب تجربہ کیا  ہے  ۔

 تفصیلات کے مطابق جاپانی حکومت کے تعاون سے شروع کیے گئے اس پروجیکٹ کے تحت ٹیوٹا کمپنی نے پلگ کے بغیر اور پوری طرح شمسی توانائی سے چلنے والی پریئس کار کا نیا ماڈل تیار کر لیا ہے۔

ٹیوٹا کمپنی کے انجئینرز نے انتہائی پتلے سولر پینلز کو کار کی چھت، انجن کے ڈھکنے، عقبی کھڑکی اور دیگر حصوں  سے گزارا اور اس تجربے کے نتیجے میں معلوم ہوا کہ کار سورج سے مکمل توانائی حاصل کر رہی ہے۔

ٹیوٹا کمپنی کے مطابق اچھی دھوپ کی صورت میں شمسی توانائی سے چلنے والی کار 56 کلومیٹر کا سفر طے کر سکتی ہے۔

تاہم بادل یا بہت زیادہ دھوپ کی صورت میں شمسی توانائی سے چلنے والی کار کی کارکردگی سست پڑ سکتی ہے اور اس صورت میں گاڑی کو چارج کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

Advertisement

کار کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے  سولر پینلز کو کار کے عقبی ٹرنک میں نصب بیٹریوں سے جوڑا گیا ہے۔ ان بیٹریوں کا اوسط وزن 80 کلوگرام ہے۔

ٹیوٹا کمپنی کا کہنا ہے کار میں نصب بیٹریوں کا وزن اور کار کی انتہائی زیادہ قیمت ایک بہت بڑا چیلنج ہے اور ایسی کاریں کمرشل بنیادوں پر تیار کرنے کا مرحلہ سالوں دور ہے۔

 انجینٔرز کے مطابق سولر پینلز سے حاصل کی گئی توانائی کار کی بیٹری کو مکمل طور پر چارج کرتی ہے۔ کار چل رہی ہو یا کھڑی ہو، دونوں صورتوں میں سولر پینلز کے ذریعے سورج سے توانائی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر