ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی عائد
 
                                                                              جمعیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ کی آمد سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈرون کیمرے کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت نے ڈرون کیمرہ کی پابندی میں دفعہ 144 لگائی گئی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کی کاروائی کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون کیمروں کا استعمال موجودہ صورتحال میں سیکیورٹی کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈرون کیمرہ کے استعمال پر پابندی کا اطلاق دو ماہ کے لئے ہو گا اور اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور شہر سمیت پنجاب میں ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی میں مزید تین ماہ کی توسیع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔
محکمہ داخلہ نے پنجاب پولیس اور تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈرون کیمرہ کے استعمال پر جاری پابندی میں مزید تین ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ کا کہنا تھا کہ ڈرون کیمرہ کا استعمال کرنے والوں کیخلاف فوری طور پر مقدمات درج کئے جائیں اور ڈرون کیمرہ قبضہ میں لے لیا جائے جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 