قطری وزیر اعظم اور وزیر برائے توانائی کی ملاقات

دوحہ میں قطری وزیر اعظم اور وزیر برائے توانائی عمر ایوب کی ملاقات ہوئی ہے۔
قطری وزیر اعظم کا عمر ایوب کا پرتپاک استقبال کیا اور وزیر توانائی عمر ایوب کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کی نیک تمناؤوں ار خواہشات قطری وزیراعظم تک پہنچائی گئی۔
ملاقت میں عمر ایوب کی جانب سے پاکستان سے قطر میں افرادی قوت کی تعداد کو مزید بڑھانے درخواست کی گئی اور جدید ٹیکنالوجیز خاص طور پر توانائی میں جدت طرازی میں سرمایہ کاری پر زور بھی دیا گیا ہے۔
قطری وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے مابین معاشی و سماجی تعاون پر خوشی کا اظہار کیا جبکہ عمر ایوب نے قطری وزیر اعظم کو وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News