Advertisement
Advertisement
Advertisement

میرا بچہ الرٹ، گم شدہ بچوں کی بازیابی کیلئے موبائل ایپ لانچ

Now Reading:

میرا بچہ الرٹ، گم شدہ بچوں کی بازیابی کیلئے موبائل ایپ لانچ
میرا بچہ الرٹ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے گم شدہ بچوں کی بازیابی کیلئے ” میرا بچہ الرٹ” کے نام سے موبائل ایپ لانچ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق گم شدہ بچوں اور بچوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کی جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے صوبے میں گم شدہ بچوں کی بازیابی کیلئے موبائل اپلیکشن ” میرا بچہ الرٹ” کا باضابطہ اجراء کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ میرا بچہ الرٹ” اپلیکشن پہلے سے موجود خیبر پختونخوا سٹیزن پورٹل میں بطور فیچر شامل کی گئی ہے مگراب یہ ایپ پاکستان سٹیزن پورٹل پر بھی لانچ کی جائے گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپلیکشن میں گم ہونے والے بچوں کے حوالے سے رپورٹ کے اندراج ، تلاش کیلئے والدین اور مدد کیلئے مکمل طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔

اپلیکشن کے حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ موبائل ایپ کی مدد سے گمشدہ بچوں کو بحفاظت  بازیاب کرانا ہے جبکہ اس قدم سے بچوں سے زیادتی کے واقعات کو روکنے میں مدد بھی ملے گی۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں بچوں کے جنسی استحصال کے خلاف ’میرا بچہ الرٹ‘ نامی ایک نئی موبائل فون ایپ کی تیاری کا حکم دے دیا تھا۔

Advertisement

پاکستانی وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے اسلام آباد میں جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اس نئی ایپ کا نام ‘میرا بچہ الرٹ‘ کے ذریعے کسی بھی متاثرہ بچے یا بچی کے والدین اب تک مروجہ عشروں پرانے نظام سے بچتے ہوئے حکام کو ایسے جرائم کی فوری اطلاع دے سکیں گے۔

بچہ الرٹ نامی ایپ کے بارے میں پاکستانی وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سےبیان میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اس نئے آن لائن طریقہ کار سے پولیس کو ایسے جرائم کی اطلاع دینے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ اس ایپ کی مدد سے پاکستان کے سارے صوبوں کے حکام کو فوری اطلاع مل جایا کرے گی اور ساتھ ہی متعلقہ بچوں اور ان کی والدین کی سلامتی کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر