Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوشل میڈیا پر دھونس دھاندلی روکنے کے لئے انسٹا گرام کا اہم کردار

Now Reading:

سوشل میڈیا پر دھونس دھاندلی روکنے کے لئے انسٹا گرام کا اہم کردار
انسٹاگرام

سوشل میڈیا کا ایک مقبول پلیٹ فارم ، انسٹاگرام محفوظ صارف ماحول پیدا کرنے میں فعال کردار ادا کررہا ہے۔

کمپنی نے حال ہی میں لائکس کو چھپانے کے فیصلے کا اعلان کیا تھا اور ایسی پوسٹس کی بڑھتی ہوئی تعداد کا حساب لیا ہے جو ‘ وزن میں کمی’ اور’ کاسمیٹک سرجری ‘ کو فروغ دیتے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم تصویروں کے ساتھ پوسٹ کیے گئے گستاخانہ پیغامات سے نمٹنے کے لئے کیپشن انتباہی خصوصیت کا آغاز کر رہا ہے۔

اس طرح کے گستاخانہ پیغامات پبلش کرنے والوں کو ایک نوٹیفیکیشن موصول ہوگا جس میں کہا گیا ہے کہ ‘یہ عنوان دوسرے عنوانات کی طرح ہے جنہیں غیر مناسب قرار دیا گیا ہے۔ آپ اس پر نظر ثانی کریں۔

یہ خصوصیت کمپیوٹر پروگرام ہے لہذا کسی بھی نامناسب ریمارکس جیسے کہ ’آپ بیوقوف ہیں‘ کو فوری طور پر پہچان لیا جاتا ہے۔

Advertisement

برطانیہ کے چیریٹی سائبرسمائل کے شریک بانی ڈین ریس بیک نے کہا کہ اس اقدام کو سب سوشل میڈیا صارفین نے سراہا ہے ، “ہم سب کو اپنے الفاظ کے اثرات پر غور کرنا چاہئے ، خاص طور پر آن لائن جہاں تبصروں کی آسانی سے غلط تشریح کی جاسکتی ہے۔”

ریسبیک نے کہا ، “انسٹاگرام کے تبصرے اور کیپشن وارننگ جیسے ٹولز کسی چیز کو پوسٹ کرنے سے پہلے اس رویے کی حوصلہ افزائی کرنے کا ایک مفید طریقہ ہے ، بجائے  س کے آپ کے کمنٹ سے دوسروں کو تبصرہ کرنے کا موقع ملے اور آپ کو انسٹا گرام کی جانب سے نوٹیفیکیشن موصول ہو کہ آپ کا کمنٹ نامناسب ہے”

واضح رہے کہ ا نسٹاگرام کو واچ ڈاگ اور کم عمر بچوں کے والدین کی بڑھتی ہوئی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے جو آن لائن بدمعاشی کا نشانہ بنے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں برس مئی میں ، ایک 16 سالہ ملائیشین لڑکی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک رائے شماری کرنے کے بعد اپنی جان لے لی تھی۔ جس میں اس لڑکی نے پول کے ذریعے اپنے فالورز سے پوچھا کہ اسے خود کشی کرنی چاہیے کہ نہیں، تو 70 فیصد نتائج ہاں میں آئے۔ جس پر اس لڑکی نےخود کشی کر لی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر