Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوگل نے اپنے صارفین کی سیکیورٹی کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا

Now Reading:

گوگل نے اپنے صارفین کی سیکیورٹی کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا
گوگل اکاﺅنٹ

گوگل نے اپنے صارفین کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے ایک اور نیا متعارف کرایا ہے ، جس سے صارفین کو پہلے سےزیادہ تحفظ کا احساس ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق گوگل نے حال ہی  میں براﺅزر کروم میں کئی نئے فیچرز کا اضافہ کیا  ہےجس سے  تمام صارفین کو بہت زیادہ  فوائد حاصل ہوں گے۔

گوگل نے حال ہی میں ایک  نیا فیچر متعارف کرایا ہے، یہ نیا فیچر صارفین کو پاس ورڈ چوری ہونے کی صورت میں آگاہ کرتا ہے۔

گوگل نے اپنے  ایک بلاگ میں بتایا  ہے کہ یہ وہ فیچر ہے جس پر کچھ عرصے سے کام کیا جارہاتھا ۔

اس کا آغاز رواں سال فروری میں ایک ایکسٹیشن کی شکل میں ہوا جبکہ اکتوبر میں اس فیچر کو براہ راست گوگل اکاﺅنٹ کا حصہ بنادیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
گوگل کے اس فیچر میں صارفین کو کسی ویب سائٹ پر لاگ ان کے دوران اس صورت میں خبردار کیا جائے گا اگرمذکورہ ویب سائٹ ان کا یوزرنیم اور پاس ورڈ چوری کررہی ہوگی۔
Advertisement

اس کے علاوہ پاس ورڈ کو دوبارہ استعمال کرنے پر بھی اسے بدلنے کا مشورہ دیا جائے گا۔

گوگل کروم میں پہلے ہی ایک فیچر موجود ہے جو صارفین کو کسی ویب سائٹ کی جانب سے معلومات چوری کرنے کی کوشش سے خبردار کرتا ہے۔

 تاہم گوگل کا کہنا ہے کہ نئے فیچر کے ذریعے ممکنہ خطرے سے آگاہ کرنے کی صلاحیت کو 30 فیصد مزید بہتر بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پہلے اس فیچر کو وہی لوگ استعمال کرسکتے تھے جنہوں نے کروم sync فیچر ان ایبل کررکھا تھا مگر اب یہ تمام صارفین کے لیے ہوگا۔

واضح رہے کہ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیچر ان تمام پاس ورڈز کے لیے بھی کام کرے گا جو آپ نے کروم کے بلٹ ان پاس ورڈ مینیجر میں محفوظ کررکھے ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


3 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر